اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ایم کیوایم بانی کی تھی اور رہے گی، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکمران کل کے دہشتگرد آج پیدا کررہے ہیں عوام پینے کے صاف پانی سمیت صحت اور تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں شہری اپنے حق کے لئے آواز بلند کریں، ایم کیوایم بانی کی تھی اور رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات یکساں ہیں جہاں ڈیولپمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے کراچی گندگی کے ڈھیرے میں تبدیل ہورہا ہے ، ظلم پر خاموش رہنا بڑا جرم ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کل کا دن جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ دن ہوگا سپریم کورٹ نے جس شخص کو نااہل قرار دیا وہی پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے جو ظلم کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لسانی بیادوں پر سیاست نہیں کرنا ہے جس سے زیادہ نقصان میرے ہی لوگوں کو ہوگا میں لوگوں کو جوڑنا چاہتا ہوں اورمحبتوں کو فروغ دینے کے حق میں ہوں تاکہ ملک میں نفرتوں کا خاتمہ ہوسکے مہاجر ، بلوچ پشتون ، سندھی ، پنجابی اور دیگر اقوام آپس میں بھائیوں کی طرح رہے لسانی بنیادوں پر ووٹ نہیں لینا چاہتا، سیاسی جماعتوں سے میرا کوئی اختلافات نہیں اور نہ ہی رکھنا چاہتا ہوں۔


مزید پڑھیں : مہاجروں نے بات مان لی لیکن شیطان ابھی زندہ ہے، مصطفیٰ کمال


چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کرپشن عروج پرہے، آپریشن کامیاب نہیں ہورہا، کرپشن ملک کےلئےبہت خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 35 سال مہاجرسیاست کرنےوالوں نے کیا حاصل کرلیا، 35 سال تک25ہزارنوجوانوں کی لاشیں لی ہیں، ایم کیوایم پاکستان کےساتھ سیاسی اتحاد نہیں انضمام تھا، ایک نام اورایک نشان پراتفاق تھا جو ایم کیوایم نہیں تھا۔

مصطفی کمال نے الزام عائد کیا کہ میرے چار ساتھی بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر مارے گئے ہیں ایم کیوایم بانی کی تھی اوررہےگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں