The news is by your side.

Advertisement

عشرت العباد کرپٹ ترین گورنر ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عشرت العباد کرپٹ ترین شخص ہیں،جنہوں نے بیرون ملک سینکڑوں جائیدادیں بنائی ہیں.

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اپنی پارٹی کے رہنما اشفاق منگی پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اُن سے ملنے گلستان جوہر میں واقع گھر آئے تھے انہوں نے اسپتال جا کر اشفاق منگی کے زخمی بھائی کی بھی عیادت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر حملے ہوں گے کیوں کہ ہم نے دنیا کی بدترین خفیہ ایجینسی را کو کراچی میں للکارا ہے،اب را کے کہنے ہر کراچی بند نہیں ہوتا کیوں کہ ہم نے را کے ایجنٹ قائد ایم کیو ایم کی طاقت کو کم کردیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تفتیش کا کام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہے امید ہے وہ کارروائی کریں گے لیکن ہم اپنا کام ہر صورت جاری رکھیں گے،ہمیں جانوں کا خطرہ ہے لیکن کسی سے سیکیورٹی کی بھیک مانیں گے کیوں اللہ کے بھروسے پر کراچی آئے ہیں۔

انہوں نے گورنر سندھ عشرت العباد کو نقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے بعد بھی گورنر نے لندن فون کر کے مبارک باد دی اور فاروق ستار کو لارے لپے دے رہے ہیں جب کہ ہمیں بھی اپنے پاس بلانا چاہتے تھے لیکن انکار پر ہمارے کارکنان کو گرفتار کروایا جا رہا ہے۔

مصطفی کمال نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ڈاکتر عشرت العباد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور گزشتہ 13 سالہ دور گورنری میں کی گئی کرپشن کا حساب لیا جائے اور بیرون ملک بنائی گئی جائیدادوں کا پتہ لگایا جائے۔

مصطفی کمال نے میدیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کے خلاف ناذیبا ذبان استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ضلعی حکومت اور سندھ حکومت کے افسران گورنر کو عشرت العباد کے بجائے رشوت العباد کے نام سے پُکارتے ہیں کیوں کہ وہ کسی بھی فائل پر پیسے لیے بگیر دستخط نہیں کرتے اس طرح انہوں لوٹے ہوئے مال سے اپنے اہل خانہ سمیت آفس اسٹاف تک کے لوگوں کے نام پر لندن،دبئی،ابو ظہبی وغیرہ میں جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں