پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

دور بیٹھا ایک شخص بھائی کو بھائی سے لڑا رہا ہے، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ دور بیٹھا ایک شخص بھائی کو بھائی سے لڑا رہا ہے، ایک سال میں لوگوں کی پی ایس پی سےمحبت کی مثال نہیں ملتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم تشکرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پی ایس پی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مصطفی کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ طعنے دیئےجاتے ہیں ہمیں اسٹیبلشمنٹ لیکرآئی ہے جبکہ میری اسٹیبلشمنٹ صرف اور صرف اللہ کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمارے دل سے انسان کا خوف نکالا اور فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا۔ حق کی بات کی تو ایسے لوگ ساتھ آئے جن کا گمان بھی نہیں تھا۔

مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ سب سے پہلےہمارے ساتھ چلنےوالے ڈاکٹرصغیراحمد ہیں، افتخارعالم اور ڈاکٹرصغیراحمد نےاپنی اسمبلی کی سیٹوں کولات ماری، انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں ہرگز شامل نہیں تھے لیکن لاعلمی میں ساتھ دیتے رہے۔ جب نظرسے پردے ہٹے تو کچرا صاف نظر آنے لگا۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ہمیں وہ لوگ بھی ووٹ دینگے جو ایم کیوایم کو دیتے تھے اور وہ بھی جو ایم کیوایم کو ووٹ نہیں دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کٹی پہاڑی کے پختون کو مہاجر ویلکم کرتا ہے، ہماری منزل ٹوٹےہوئےدلوں کوجوڑناہے، ہماری منزل مل گئی ہےہمیں وزارتیں نہیں چاہئیں، ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں ملےتوکوئی بات نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں