منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

وفاقی وزیر صحت کا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے بارے میں بات کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(20 فروری 2026): وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج بارے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی نے وفاقی  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے کیا کہتے ہیں، جس پر وفاقی وزیر صحت نے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

مصطفیٰ کمال نے اپنا موقف دیا کہ اس معاملے پر صرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  ہی بات کریں گے کیوںکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے میرے خیال میں اس کی خبر ایک جگہ سے جانی چائیے۔

مصطفٰی کمال نے کہا کہ اس کی اطلاع پر بات کی بنیادی زمہ داری وفاقی وزیر اطلاعات کی ہے، اس  لئے میں نے اس پر بات نہیں کی اور نہ ہی میں بات کروں گا، صحافی نے پھر سوال کیا کہ کیا آپ علاج سے مطمعین ہیں؟ جس پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نے اس پر بات نہ کی ہے اور ہی نہ کروں گا، اس پر بات کی ساری زمہ داری وزیر اطلاعات پر ہے

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج نے نا مصائب حالات کر باوجود اپنے سے 6 گناہ بڑے دشمن کو دھول چٹائی، یہ بہت فخر کی ہے ، جس کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں فتح کے حوالے سے پاکستان نے اپنی بات کو بہت زبردست انداز میں دنیا تک پہنچایا، خارجہ پالیسی کے تحت پاکستان کے دنیا بھر میں عزت و احترام میں بے پناہ اضافہ ہوا، پاکستان کو دنیا میں جس نئے انداز سے دیکھا جارہا ہے یہ سب جنت میں جیت کے بعد ممکن ہوا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے، دنیا ہم سے جے ایف 17 طیارہ لینا چاہتی ہے، آڈر مل رہے ہیں، پاکستان کو اپنی حالیہ کامیابیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے کیسے استعمال کرنا ہے؟ یہ بڑا چیلنج ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں