The news is by your side.

Advertisement

سندھ کے حالات بہت مخدوش ہیں‘ مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد سوچا تھا کہ سندھ میں تبدیلی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162ارب روپے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعلانات بس اعلانات ہی ہیں، میرا دعویٰ ہے کراچی کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں آئے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم کراچی میں وزیراعلیٰ کے بغیر اجلاس کررہے تھے، عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میڈیا کے سامنے مصطفیٰ کمال کے پروجیکٹ پرتختی لگا کر آگئے، باغ ابن قاسم کی زمین واگزارہم نے کرائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے 162ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے پیکیچ کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پیکیج اپنے وسائل اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے تیار کیا ہے، پیکیج میں 18 منصوبے ہیں جس میں سے پبلک ٹرانسپورٹ کے 10 اور واٹر سیوریج کے 7 منصوبے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں