site
stats
سندھ

تین مارچ کو ہم دو تھے لیکن آج ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 3 مارچ کو ہم دو لوگ تھے لیکن آج ہمارے ساتھ ہزاروں لوگ ہیں اور 14 مئی کو دس لاکھ لوگ ہمارے ملین مارچ میں شرکت کر کے اپنے شہر کے لیے حقوق حاصل کریں گے۔

وہ مشرف کالونی میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیس برسوں میں اس شہر اور اس کے لوگوں کو لوٹا گیا ہے جس کا خمیازہ بھی بے قصور شہری بھگت رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کی حفاطت کرنی ہے اور ایک دوسرے کے حقوق و فرائض نبھانا ہے کیوں کہ ہم سب نے ہمیشہ یہی رہنا ہے اس لیے میں اور انیس قائم خانی بھائی یہاں لوگوں کو جوڑنے آئے ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہمارے 16 مطالبات میرے لیے نہیں یا صرف اردو بولنے والوں کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ تمام قوموں کے لیے ہیں اور 16 میں 8 مطالبات تو میئر کو اختیارات دینے کے حوالے سے ہے جب کہ میئر میری جماعت کا نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں سیاست کرنے نہیں یا اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے باہر نکلا ہوں اور آپ لوگ بھی چاہتے ہیں کہ شہر کے مسائل حل ہوں تو گھروں سے باہر نکلیں اور 14 مئی کو ملین مارچ میں شرکت کریں۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top