ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

نوجوانوں کو کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا نہیں کھاؤ یہ کینسر ہے: مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا نہیں کھاؤ یہ کینسر ہے، پان اتنا مضرصحت نہیں لیکن گٹکا زہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے نوجوانوں میں صحت کے بڑھتے مسائل اور مضر صحت عادات کے حوالے کہا کہ پاکستان میں ہر تیسرے شخص کو شوگر کا مرض لاحق ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ ہارٹ اٹیک پاکستان میں ہو رہے ہیں۔

وزیرصحت نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نوجوان گٹکے کھا کر کینسر سے مررہے ہیں، کیا پاگل ہو، نظر نہیں آرہا زہر کھارہے ہو، پھر کہتے ہو حکومت علاج نہیں کررہی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا نہیں کھاؤ یہ کینسر ہے، پان اتنا مضرصحت نہیں لیکن گٹکا زہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے شمار غلطیاں ہیں، لیکن شہریوں کو اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہوں گی، کیونکہ ہر سال ملک میں 60 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں اور صحت کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کتنے اسپتال بنائیں۔

مزید کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتے امراض جیسے شوگر اور ہارٹ اٹیک پر قابو پانے کے لیے عوامی آگاہی اور احتیاط ضروری ہے، جبکہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں