جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

مصطفیٰ کمال کا ٹویٹر پراپنے حامیوں کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں کامیاب جلسہ منعقد کرنے پراپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٖٹی نے گزشتہ روز کراچی کے باغِ جناح میں اپنا پہلا جلسہ منعقد کیااوران کی پیشن گوئی کے مطابق جلسے میں عوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔ مصطفیٰ کمال نے ٹویٹر پراپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس جلسے کو کامیاب بنایا۔

اپنی تقریرمیں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں کر سکتی اسے خود کو جمہوری حکومت کہنے کا کوئی حق نہیں۔ اگر عوام کو پینے کا صاف پانی نہ ملے، اگر عوام کے اختیار میں صحت، تعلیم اور سیوریج تک کا نظام نہ ہو تو ہمیں ایسی جمہوریت نہیں چاہیئے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان بہت نازک دور سے گزر رہا ہے، ہم ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے کہ جو صرف اسلام آباد یا صوبوں کے ایوانوں تک محدود ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں