مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل، اہم وکٹ گرنے کا امکان -
The news is by your side.

Advertisement

مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل، اہم وکٹ گرنے کا امکان

کراچی: سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی  آج ہونے والی  پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، انیس قائم خانی کے مطابق آج انتہائی اہم وکٹ گرنے کا امکان ہے۔

سابق ستی ناظم مصطفیٰ کمال نے آج سہہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس طلب کی تھی جس کا وقت تبدیل کرکے شام سات بجے کردیا گیا ہے۔

تین مارچ کو مصطفیٰ کمال اورانیس قائمخانی نے وطن واپس آکر ایک دھواں دھار پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے ایم کیوایم سے قطع تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے قیادت پر انتہائی سنگین الزامات عائد کیے۔

مصطفی کمال نے ایم کیو ایم سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے علیحدہ پارٹی بنانے کا اعلان کیا جس کے نام اورمنشور کا اعلان 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پرکیا جائے گا۔

اب تک ایم کیو ایم کےسابق رہنما اورارکان رابطہ کمیٹی میں سے ڈاکٹرصغیر احمد، وسیم آفتاب، ایم پی اے افتخارعالم اور رضا ہارون مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی کے قافلے میں شریک ہوچکے ہیں اور آج پھر کسی اہم شخصیت کی شمولیت کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں