جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

مصطفیٰ کمال نے آج اہم پریس کانفرنس طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفی کمال نے آج اہم پریس کانفرنس طلب کرلی، پارٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

پاک سرزمین پارٹی کی پریس کانفرنسز میں کوئی نہ کوئی وکٹ تو گرہی رہی ہے، آج کون پاک سرزمین پارٹی کاحصہ بننے جارہا ہے وہ تو پریس کانفرنس کے بعد ہی پتا چلے گا۔

آج بروز بدھ پاک سرزمین پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے بعد آج تین بجے پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں اہم اعلا ن متوقع ہے جبکہ کوئی وکٹ بھی گرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی نے چوبیس اپریل کو کراچی میں مزارِقائد پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے۔

گزشتہ روز باغ جناح کی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاک سرزمین پارٹی کو 24 اپریل کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور23 مارچ کو پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں