کراچی: پاک سرزمین پارٹی کو 24 اپریل کو باغِ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے سڑکوں پرآکرعوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا، سابق ناظم نے اپنے جلسے کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے راہیں الگ کرنے والے مصطفی کمال نے شہر قائد میں اپنی پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یہ عوامی رابطہ مہم پاک سرزمین پارٹی کے24اپریل کو باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔
مصطفی کمال کا قافلہ اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پہنچا جہاں علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادنے ان کااستقبال کیا، مصطفی کمال گاڑی سے اترکرعوام کے درمیان میں آگئے۔
اورنگی سے مصطفیٰ کمال ناظم آباد بورڈ آفس پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے جلسے کے پمفلٹس عوام میں ازخودتقسیم کیے، اس دوران مصطفیٰ کمال نے ایک دکان سے پیٹس اور سموسے بھی خریدے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 24اپیل کےجلسے تک مختلف علاقوں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔