مصطفیٰ کانجو بریت کیس: متعلقہ ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری -
The news is by your side.

Advertisement

مصطفیٰ کانجو بریت کیس: متعلقہ ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور: ہائیکورٹ نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجواورشریک ملزمان کی بریت کے خلاف حکومت پنجاب کی جانب سے دائراپیل میں پیش نہ ہونے پرتھانہ جنوبی چھاونی کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی کانجو کی بریت کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل عدالت نے مدعی مقدمہ اور گواہوں کے منحرف ہونے کے بعد پراسیکیوشن کے گواہوں پر جرح کئے بغیرزین قتل کیس کافیصلہ سنایا۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سول عدالت نے بغیرلائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں مصطفی کانجو کے بیرون ملک فرار ہونے پرملزم مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اورعدالت عالیہ نے اسی اپیل میں ملزمان سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مصطفی کانجو کے بیرون ملک ہونے کی بناءپر اسے بھجوائے گئے نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی لہذا عدالت ملزم مصطفی کانجو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کرے۔

عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ سمیت پیش نہ ہونے پر عدالت نے تھانی جنوبی چھاونی کے ایس ایچ اوکو توہین کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں