پیر, جون 8, 2026
اشتہار

واٹس ایپ پر میسجز کرنے والے ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں ، اب واٹس ایپ میسجز پر بھی شکایت اور جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے حکومت پنجاب کے ہتک عزت بل کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں ہتک عزت قانون کے بعد واٹس ایپ میسجز پربھی شکایت ،جرمانہ ہوگا۔

مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ صحافی اور یوٹیوبرز بھی ہتک عزت قانون کی زد میں آئیں گے اور قانون کےتحت ٹریبونل کا کنٹرول بھی حکومت کے پاس ہو گا۔

رہنما پی پی نے کہا کہ تنقید سے خائف حکومت اب شہریوں اور صحافیوں کو آڑے ہاتھ لے گی، ن لیگ حکومت کی تو یہ حالت ہے کہ ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟

خیال رہے پنجاب اسمبلی سے منظورکیا گیا ہتک عزت بل دوہزارچوبیس کا اطلاق پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پرہوگا اور بل کے تحت جھوٹی اورغیرحقیقی خبروں پرہتک عزت کاکیس ہوسکے گا۔

بل کایوٹیوب، ٹک ٹاک،ٹوئٹر،فیس بک،انسٹاگرام کی جعلی خبروں پربھی اطلاق ہوگا، کسی شخص کی ذاتی زندگی،عوامی مقام کونقصان پہنچانے والی خبروں پرکارروائی ہوگی۔

بل میں تجویزکیا گیا ہے ہتک عزت کی درخواست موصول ہونے پرٹربیونلز بغیرکسی ٹرائل کےفوری تیس لاکھ روپے تک ہرجانےکی ادائیگی کاحکم دینےکے مجازہوں گے،جرم ثابت ہونے پرتین کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں