یہ مذاق اب ختم ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی سینیٹر کا ٹوئٹ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ یہ مذاق اب ختم ہونا چاہئے ، سرکاری عہدیداروں سے مراعات واپس لی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ سیاسی، عسکری، عدالتی اشرافیہ کی ناکامیوں کوعوام کیوں برداشت کریں؟ یہ مذاق اب ختم ہونا چاہئے۔
مصطفیٰ نواز کا کہنا تھا کہ ایک طرف عام آدمی کو پیٹ پر پتھر باندھے پر مجبور کیا جا رہا ہے، سیاستدانوں،جرنیلوں، ججز ، بیورو کریٹس کی تنخواہ بھی آدھی کی جائے ، سرکاری عہدیداروں سے مراعات واپس لی جائیں۔
Why should common folk shoulder the failures of political, military & judicial elite? This joke has to end. If common man is forced to tighten his belt then pays of politicians, generals, judges & senior bureaucrats should b halved & all perks withdrawn including free utilities.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) June 2, 2022
یاد رہے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول ساٹھ روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ہے ، 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 26 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا۔