سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے مل کر بُنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ایکس پر جاری پیغام میں ملک بھر میں بجلی کے اضافی بل و احتجاج پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں تو کل گیس پر کر رہے ہوں گے، بچوں کی فیسوں کو پکڑیں گے تو پیٹرول، ڈیزل کا خرچہ ہاتھ سے نکل جائے گا، کچن کو سنبھالیں گے تو بوڑھے والدین کی دوائیاں نہیں خرید پائیں گے۔
آج آپ بجلی پر احتجاج تو کل گیس پر کر رہے ہوں گے۔ بچوں کی فیسوں کو پکڑیں گے تو پٹرول، ڈیزل کا خرچہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ کچن کو سنبھالیں گے تو بوڑھے والدین کی دوائیاں نہیں خرید پائیں گے۔ عزیزانِ من آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں ، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) August 27, 2023
مصطفی نواز کھوکھر نے ایکس پر لکھا کہ عزیزانِ من آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے مل کر بُنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اِس سے نکلنے کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے سیاسی استحکام، فوری اور شفاف انتخابات، جس کے ہاتھ عوام حکومت دیں اُس کو اپنا ریفارم پروگرام مکمل کرنے دیں۔