کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی واک کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکار مصطفیٰ قریشی کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ وہ فجر کی نماز کے بعد واک کرتے ہوئے سڑک پر گر گئے تھے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں مصطفیٰ قریشی کی آنکھ بچ گئی۔
اداکار کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی حادثے کی وجہ بنی ہے۔
مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ میں بری طرح گرا سڑک پر سر لگا اور میری ٹانگ ٹوٹ گئی، شکر ہے میری آنکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ’’اللہ ہمارے حکمرانوں کو شہر کی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کی عقل دے‘‘۔
مصطفیٰ قریشی نے مزید کہا کہ انہوں نے آج رضا ربانی کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کا منصوبہ بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کر سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


