ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

مستفیض الرحمان پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔

بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان پی ایس ایل 11 میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے اور فرنچائز انہیں ڈرافٹ میں منتخب کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ مستفیض الرحمان کو بھارتی انتہا پسندی کے بعد آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا تھا۔

فاسٹ بولر بنگلادیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 15 ٹیسٹ، 116 ون ڈے اور 126 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بی سی سی آئی کے کہنے پر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے باہر کردیا تھا جس کے بعد بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔

بنگلادیش کی حکومت نے بھی ملک میں آئی پی ایل کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔

یہ پڑھیں: بنگلادیش نے بھی آئی پی ایل نشریات پر پابندی لگادی

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا تھا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے باہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور یہ اقدام بنگلادیش کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔

وزارت کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں