اشتہار

بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان بی بی ایل کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 16ویں سیزن کے لیے میلبورن رینیگیڈز کا حصہ بن گئے ہیں، یہ بنگلادیشی فاسٹ بولر کی پہلی بگ بیش لیگ ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق مستفیض الرحمان اب تک ٹی 20 فرنچائز کرکٹ کے 331 میچز میں 423 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ رینیگیڈز نے انہیں انجری کے باعث آئندہ سیزن سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر جیسن بہرینڈورف کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

بنگلادیشی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث رینیگیڈز کے ابتدائی میچ میں پرتھ اسکارچرز کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے، فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ ایم سی جی کو اپنا ہوم گراؤنڈ بنانے اور نئے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

BBL 16

میلبورن رینیگیڈز کے ہیڈ کوچ لیوک رونکی نے مستفیض کو ٹی 20 کرکٹ کا میچ ونر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاور پلے اور آخری اوورز میں وکٹیں لینے کی ان کی صلاحیت ٹیم کے بولنگ اٹیک کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر کو میلبورن رینیگیڈز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان میچ سے ہوگا جو پہلی مرتبہ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جائے گا۔

44 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل 26 جنوری کو شیڈول ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں