مستنصرحسین تارڑ آج 77ویں سالگرہ منارہے ہیں -
The news is by your side.

Advertisement

مستنصرحسین تارڑ آج 77ویں سالگرہ منارہے ہیں

لاہور: آج اردو کے نامورادیب، کالم نگار، ٹی وی میزبا ن، اداکاراور منفرد سفرناموں کے خالق جناب مستنصر حسین تارڑ کی ستترویں سال گرہ منائی جارہی ہے۔

مستنصرحسین تارڑیکم مارچ 1939ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے تھے۔ 1959ء میں ان کا پہلا سفرنامہ لندن سے ماسکو تک ہفت روزہ قندیل میں قسط وار شائع ہوا۔ 1971 ء میں کتابی شکل میں ان کا پہلا سفر نامہ نکلے تری تلاش میں منظر عام پر آیا جو جدید سفر نامہ نگاری کے ایک نئے انداز کا نقطہ آغاز ثابت ہوا۔

مستنصر حسین تارڑ نے کئی ناول بھی تحریر کیے جو پڑھنے والوں میں بے حد مقبول ہوئے۔اب تک ان کے تیس سے زیادہ ناول اور ایک درجن سے زیادہ ناول شائع ہو چکے ہیں۔

مستنصر حسین تارڑ کے سفرنامے اور ناول دنیا کی کئی زبانوں میں منتقل بھی ہوچکے ہیں ۔ مستنصر حسین تارڑ ٹیلی وژن کے ایک مقبول میزبان اور اداکار بھی ہیں اور ان کی شخصیت کی یہ جہت بھی انہیں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہے۔

مستنصر حسین تارڑ کو متعدد انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے جن میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، پی ٹی وی ایوارڈ اورلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سرفہرست ہیں ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں