ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

سانس کی خطرناک بیماری میں سرسوں کے تیل کی افادیت جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

سرسوں کا تیل صحت کے لئے مفید ہوتا ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اومیگا 6 فیٹی ایسڈز،وٹامن ای، آئرن جیسے غذائی اجزاہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تیل کئی بیماریوں میں دوا کی طرح کام کرتا ہے۔

سرسوں کا تیل صدیوں سے کھانا پکانے کے لئے استعمال ہوتا رہتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک زمانے سے اس کے تیل کا استعمال مالش کے لئے بھی کیا جاتا رہا ہے۔ یوں تو سرسوں کے تیل کی کئی اقسام ہیں، لیکن خام تیل خالص سمجھا جاتا ہے، تیز خوشبو اس کی خاصیت ہوتی ہے۔

سرسوں کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اومیگا 6 فیٹی ایسڈز مونو ان سیچوریٹڈفیٹس، پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس، ،وٹامن ای، معدنیات اور آئرن جیسے غذا اجزا شامل ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تیل کئی بیماریوں میں دوا کے طور پر کام کرتا ہے۔

آپ سرسوں کے تیل کو مختلف طبی مسائل میں استعمال کرسکتے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔

دانتوں کے درد میں موثر

سرسوں کا تیل دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، اس کے استعمال سے سوزش اور مسوڑھوں کا انفیکشن سے نجات ملتی ہے۔

استعمال کا طریقہ

نصف چائے کا چمچ سرسوں کا تیل، ایک چائے کپ میں ہلدی اور آدھی چمچ نمک ملا کر پیسٹ تیار کریں،اس پیسٹ کو دانتوں اور مسوڑھوں میں چند منٹ تک لگائیں ، بہترین نتائج حاصل ہونگے۔

نزلہ کھانسی میں مفید

ایک تحقیق کے مطابق موسم سرما میں پھیپھڑوں میں بھری بلغم کو نکالنے میں سرسوں کا تیل نہایت معاون ہوتا ہے، اس کے علاوہ لہسن اور لونگ کو سرسوں کے تیل میں گرم کرکے ایک مکسچر بنائیں اور اسے روزانہ سونے سے قبل پیروں کے تلوؤں میں لگائیں، چند دنوں میں پیروں کی جلن ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دانت پیسنا بیماری یا ذہنی کیفیت؟ جانئے

دل کے لئے فائدہ مند

ایک تحقیق کے مطابق کھانوں میں سرسوں کا تیل شامل کرنا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز جسم میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں جبکہ خون میں چربی کی سطح مستحکم رکھ کر اس کی گردش میں مدد دیتے ہیں۔

گٹھیا کے درد کو رفع کرنے میں معاون

بہت سے لوگ پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں ایسے افراد کوسرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں آرام ملتا ہے اعصابی بیماریوں کا شکار ہونے والے افراد کے لیے بھی اس کی مالش مفید ہے۔

استعمال کا طریقہ

سردی کے موسم میں درد سے نجات کے لئے سرسوں کے تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور نیم گرم ہونے پر اسے متاثرہ جگہ پر مالش کریں۔

کینسر سے بچانے میں مفید

طبی ماہرین کے مطابق اینٹی کینسر خصوصیات کے باعث یہ جسم میں کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے، بڑی آنت میں کینسر سے متاثرہ چوہوں پر اس تیل کے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے۔

طریقہ استعمال

کینسر سے بچنے کے لئے سرسوں کے تیل کو کھانا پکانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے یا اسے سلاد میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے۔

دمے میں مددگار

دمہ سانس کی بیماری ہےجو سرد موسم میں کافی شدت اختیار کرلیتی ہے، ایسی صورت میں سرسوں کا تیل نہایت فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں سیلینم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو دمے کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں