تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

ملک میں‌اب کیا ہونے جارہا ہے؟ پی پی سینیٹر کی ٹوئٹ‌ نے سوالات کھڑے کردیے

ملک میں اب کیا تیاری ہو رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ راز افشا کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئندہ ایک سال تک کے حکومتی منصوبے کا راز افشا کردیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک میں کچھ اس طرح کی تیاری کی جارہی ہے کہ پہلے وہ کریں جو آئی ایم ایف کہہ رہا ہے۔

پی پی سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر نے مزید کہا کہ یہ پلان کا حصہ ہے کہ فی الحال حکومت ایک مشکل بجٹ دے اور عوام کو جو ریلیف دینا ہے وہ آئندہ سال دیا جائے اور اس کے بعد پھر خوشی خوشی اگلے سال الیکشن کرا دیے جائیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کا اختتام ایک مبہم سوال پر کیا ہے کہ ” لیکن ہمیں کتنا یقین ہے کہ وہ اس دوران ہماری حکومت نہیں گرائیں گے؟ "

 

Comments

- Advertisement -