جکارتہ: انڈونیشیا میں مچھیرے کے ہاتھ ایسی شارک مچھلی لگ گئی جس کا انسان نما چہرہ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانی چہرے سے مشابہ رکھتی شارک مچھلی انڈونیشیا میں ایک مچھیرے کے پاس دیکھی گئی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
اصل ماجرا یہ ہے کہ ٹینگرا نامی صوبے میں عبداللہ نورن نامی مچھیرے کے جال میں ایک بڑی مادہ شارک مچھلی پھنسی جو حاملہ تھی، شہری نے مچھلی کا پیٹ چیرا تو اس میں سے تین بچے برآمد ہوئے۔
تینوں میں سے دو عام شرک مچھلیوں کی طرح تھے لیکن ایک بچے کی شکل انسان نما لگی جس کی دو بڑی اور گول مٹول آنکھیں ہیں، مچھلی کا منہ اور تھوڑی بھی انسانوں سے ملتی جلتی ہے۔
عبداللہ نورن نے اس نایاب مچھلی کو اپنے پاس محفوظ رکھا ہوا ہے۔ مچھیرے کا کہنا ہے کہ شارک مچھلی کے بچے کو خریدنے کے لیے بہت سارے لوگوں نے خواہش ظاہر کی لیکن میں نے انکار کردیا۔