پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

عجیب الخلقت جانور کی پیدائش، جس کے آتے ہی ماں‌ مر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ایک ایسے عجیب الخلقت جانور کی تصویر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین خوفزدہ ہوگئے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی حیران کن تصاویر سامنے آتی ہیں، جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں، اب کی بار ایک ایسی ہی تصویر سامنے آئی ہے، جسے بہت سے صارفین پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔

اگر آپ اس تصویر کو بغور دیکھیں گے تو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ کس عجیب الخلقت جانور کے بچے کی تصویر ہے، جس کے دو چہرے، دو ناکیں، دو زبانیں اور دو کان ہیں۔

یہ تصویر دراصل روس سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے شیئر کی اور بتایاکہ اُس کے گھر عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے۔دو سروں والے اس عجیب الخلقت بچھڑے کا منہ خنزیر سے مل رہا ہے۔

مالک نے بتایا کہ بچھڑے کی پیدائش کے فوری بعد گائے مر گئی تھی جبکہ چند گھنٹوں کے بعد بچھڑا بھی مر گیا۔

ویٹنری ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس طرح کے بچوں کی پیدائش ہزاروں میں کوئی ایک کیس میں ہوتی ہے، گیاون ہونے کے بعد اگر جانور کی طبیعت خراب ہو یا ہارمونز کی کمی ، زیادتی ہو تو اس طرح کے بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں