تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

چین میں دو سر والے بچھڑے کی پیدائش، شہری حیران

بیجنگ : جنوب مشرقی چین میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، عجیب الخلقت بچھڑا دو سروں کا مالک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ک رپورٹ کے مطابق چین صوبے گیزہو کی ڈیجنگ کاونٹی کے ایک گاوں میں گائے کے اس عجیب و غریب بچے نے جنم لیا ہے، جس کے دو منہ، سر، دو کان اور چار آنکھیں ہیں۔

اس عجیب الخلقت بچھڑے نے گزشتہ ہفتے 15 اگست کو جنم لیا تھا، جسے دیکھ کر کسان حیرت زدہ رہ گئے تھے۔

دو سر والے گائے کے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں اسے فیڈر سے دودھ پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔


بچھڑے کی مالکن نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی 16 اگست کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائے کا بچہ دونوں منہ سے دودھ پی رہا ہے تاہم وہ چل پھر نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

آنٹی زینگ نامی مالکن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی 70 سالہ زندگی میں ایسا عجیب و غریب بچھڑا نہیں دیکھا۔

Comments

- Advertisement -