تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کھیت سے 10 سالہ بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد

نئی دہلی : بھارتی ریاست بہار میں 12 روز قبل لاپتہ ہونے والے کم سن بچے کی مسخ شدہ لاش کھیت سے ہی برآمد ہوگئی۔

دس سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے کا افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں رونما ہوا، جہاں 12 اپریل کو کرن منڈل ولد نند کشور منڈل لاپتہ ہوا تھا۔

بچے کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی تاہم بچے نہ مل سکا اور اب 12 روز بعد گھر کے قریب مکئی کے کھیت سے بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔

اہل خانہ نے بچے کے کپڑوں سے لاش کی تصدیق کی کیوں کہ لاش بری طرح مسخ ہوچکی تھی۔

خبر ملتے ہی پلاسی تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ارریہ صدر اسپتال منتقل کردیا۔

بچے کے چچا شیاما نند منڈل نے بچے کو قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کارکردگی پر سوال اٹھائے، شیاما نند منڈل نے کہا کہ 12 دن قبل ہم نے بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا لیکن پولس نے سستی سے کام لیا، اگر پولیس وقت پر بچے کو تلاش کرتی تو شاید ہم اسے بچانے میں کامیاب ہو جاتے۔

Comments

- Advertisement -