تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مٹن چلی فرائی بنانے کی ترکیب

رمضان میں افطار ڈنر کی دعوتیں ہوتی رہتی ہیں جس میں مختلف روایتی کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی افطار ڈنر کرنے اور مہمانوں کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج کی ریسپی یقیناً آپ کے دستر خوان کی رونق بڑھائے گی۔

:مٹن چلی فرائی بنانے کی ترکیب

:اجزا

مٹن کیوبز: 1 کلو

گھی: 1 کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

پیاز: 1 کپ

الائچی: 1 چائے کا چمچ

دار چینی: 2 اسٹکس

لونگ: 6 عدد

کٹی ہوئی لال مرچیں: 1 کھانے کا چمچ

تلہاری مرچیں: 4 عدد

پسی ہوئی ہلدی: آدھ چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

دہی: 1 کپ

لیموں کا رس: 1 چوتھائی کپ

ہری مرچیں: 6 سے 8 عدد

ہرا دھنیہ: گارنش کے لیے

:ترکیب

ایک پین میں گھی گرم کریں۔

پھر پیاز براؤن کر کے نکال لیں۔

تلہاری مرچیں اور لیموں کے رس کو پیس کو پیسٹ بنائیں۔

لونگ، الائچی دانے اور دار چینی کو گھی میں ڈالیں۔

ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ اور مٹن شامل کر لیں۔

تھوڑا سا بھون کر اس میں پسی ہوئی ہلدی اور نمک ڈالیں۔

پھر اس میں پانی ڈالیں اور ڈھک کر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔

اب اس میں پھینٹا ہوا دہی، کٹی ہوئی لال مرچ اور تلہاری مرچ کا پیسٹ شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔

اگر ضرورت ہو تو تھوڑا پانی ڈالیں۔

آخر میں ہری مرچ، کٹی ادرک اور فرائی پیاز چھڑک دیں۔

اوپر سے ہرا دھنیہ شامل کر کے سرو کریں۔

Comments

- Advertisement -