منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنا انتہائی آسان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنا اور تصدیقی عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں انویسٹمنٹ کلچر کو فروغ دینے کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اب ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنا اور تصدیقی عمل انتہائی آسان اور تیز ترین بنا دیا گیا ہے۔

اب سرمایہ کار گھر بیٹھے بغیر کسی طویل کاغذی کارروائی کے اپنا اکاؤنٹ فعال کر کے انویسٹمنٹ شروع کر سکتے ہیں۔

خواتین کو کاروباری دنیا میں آگے لانے کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل اور شریعہ کمپلائنٹ (اسلامی اصولوں کے مطابق) فنانسنگ پروڈکٹ "خودمختار خاتون” باقاعدہ طور پر لانچ کر دی گئی ہے، اس پروڈکٹ کے تحت کاروباری خواتین کو مکمل طور پر اسلامی طریقہ کار کے مطابق آسان شرائط پر ڈیجیٹل فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کے لیے شریعہ اسکریننگ فریم ورک کو پہلے سے زیادہ سخت کر دیا گیا ہے، کونسل کی جانب سے کمپنیوں کے لیے قرض اور اثاثوں کا تناسب 37 فیصد سے کم کر کے اب زیادہ سے زیادہ 33 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے صرف وہی کمپنیاں اسلامی انویسٹمنٹ کے زمرے میں آئیں گی جن پر سود یا روایتی قرضوں کا بوجھ کم ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی روایتی بروکرز کو بھی "شریعہ کمپلائنٹ ونڈو آپریشنز” شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس سے اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کو تیزی سے فروغ ملے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں