جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق،ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرگڑھ  : مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق  مین ہول میں دم گھٹنے سے مرنے والے 4 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

مرنے والوں کا تعلق ٹی ایم اے مظفرگڑھ سے ہے جن کو بغیرسیفٹی ماسک اور دیگرا ضروری آلات کے بغیر مین ہول میں داخل کردیا گیا تھا۔ جس پر دم گھٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے 3 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

لواحقین کا یہ الزام تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہمارے لوگ لقمہ اجل بنےجبکہ موقع پر موجود انتظامیہ کے افسران کے ساتھ لواحقین کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

ورثا کے احتجاج پر ٹی ایم اے کے 8 افسران کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج کردیا گیا تاہم لواحقین کا یہ کہنا ہے کہ اگر ہمارے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ہم جاں بحق افراد کی لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں