تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نکاح جیسے مقدس عمل پر جعلسازی کا انکشاف، گروہ کا سرغنہ گرفتار

ملتان: پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں جائیدادیں ہتھیانے کے لیے جعلی نکاح نامے بنوانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز  کے مطابق مظفرگڑھ میں پولیس نے کارروائی کر کے جعلی نکاح نامے بنوانے اور ان کا اندراج کروانے والے گروہ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان جائیداد ہتھیانے کے لیے نکاح نامے کے ساتھ نادرا سے دلہنوں کے جعلی شناختی کارڈ بھی بنواتے تھے۔

گروہ نے مظفرگڑھ کے ضلع لٹکراں کے رہائشی اسکول ٹیچر  سمیت دو افراد کا فرضی لڑکیوں کے ساتھ نکاح کروایا، جس کے نکاح نامہ میں بطور حق مہر کروڑوں روپے جائیداد لکھوائی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، جعلی نکاح نامے تیار کر کے والدین کو بلیک میل کرنے والا مفتی اور گواہان گرفتار

گروہ میں شامل جعلی دلہن نے جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر نادرا سے شناختی کارڈ بھی حاصل کیا۔

پولیس نے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سول لائن تھانے میں دو مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کیں تو اس میں مزید ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔ پولیس ٹیم جعلساز گروہ کے سرغنہ مشرف مگسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -