The news is by your side.

Advertisement

مظفر گڑھ : خاتون نے تین بچوں کو زہر پلاکر خود بھی پی لیا

مظفر گڑھ: مظفرگڑھ کے رنگ پور میں گھریلو ناچاقی پرخاتون نے مبینہ طورپرخود زہرپی کر تین بچوں کو بھی پلادیا،خاتون سمیت دو بچے زہر پینے سے دم توڑ گئے.

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں خاتون نے شوہر کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر انتہائی اقدام اٹھایا،خاتون نے پہلے اپنے تین بچوں کو زہر پلایا اور اس کے بعد خود بھی زہر پی لی.

زہر پلانےکے نتیجے میں موقع پر ہی دو بچے دوسالہ مزمل اور ڈیڑھ سال کی ماریہ دم توڑ گئی جبکہ تیسرے بچے اور خاتون کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں خاتون زہر کی زیادتی کی وجہ سے دم توڑ گئی،پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں