ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا، مزمل اسلم کی شدید تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پنجاب حکومت کے 11 ارب روپے کے جہاز خریدنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا 13 کروڑ آبادی کیلئے 19 سیٹوں والا جہاز یہ ہوتی ہے گورننس۔

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پنجاب حکومت کے جہاز خریدنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے کا جہازخرید لیا ، 13کروڑ آبادی کیلئے 19 سیٹوں والا جہاز خرید لیا یہ ہوتی ہے گورننس۔

مزمل اسلم نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ معمول کی نو میٹر بس میں بھی 50 سیٹیں ہوتی ہیں، جبکہ 19 نشستوں والا جہاز 1,100 کروڑ روپے کا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ائیر پنجاب کے ایک مسافر پر 58 کروڑ روپے خرچ پڑیں گے، اس کے علاوہ مرمت، ایندھن اور عملے کا الگ خرچ بھی آئے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں