پشاور (26 ستمبر 2025): مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بینظر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے مستفید ہو رہے ہیں۔
مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فرما رہی تھیں کہ بی آئی ایس پی صرف 10 ہزار دیتا ہے اور وہ 10 لاکھ دیں گی، ان کو اندازہ نہیں کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’بہت سے لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتے ہیں‘
مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے سندھ کے 26 لاکھ افراد کو 100 ارب روپے دیے گئے، خیبر پختونخوا کو صرف 72 ارب جبکہ بلوچستان کو محض 5 ارب روپے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختوخوا حکومت کے سیلاب ریلیف نے بلآخر پنجاب حکومت کو جگا دیا، ہماری حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سیلاب متاثرین کو تاریخی پیکیج دیا، صوبے نے سیلاب شہدا کیلیے 20 لاکھ کا پیکیج دیا جبکہ پنجاب صفر کا صفر ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


