بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

مزمل اسلم کا پنجاب حکومت کے جہاز خریدنے پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (22 فروری 2026): مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے پنجاب حکومت کی جانب سے جہاز خریدنے اور صوبے کے بجٹ پر ردعمل دیا ہے۔

مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے اب تک سیلاب متاثرین کا معاوضہ ادا نہیں کیا اسے جہاز خریدنے کی کیا ضرورت ہے؟ پنجاب کے پاس 1 جیٹ اور 2 ہیلی کاپٹر موجود ہیں تو مزید کی کیا ضرورت؟

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے پاس ایک ہیلی کاپٹر ہے اور کوئی جیٹ طیارہ نہیں، یہ پاکستان کی واحد حکومت ہے جس کے پاس کوئی طیارہ نہیں، صوبے کی مالی پوزیشن بہتر اور کنٹرول میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا

مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ کے پی نے مختلف سرمایہ کاریوں میں 600 ارب سے زائد کی رقم محفوظ کی ہے، گزشتہ 18 ماہ میں 350 ارب سے زائد سرپلس بجٹ دیا ہے، 1 سال میں سرمایہ کاری سے 25 ارب سے زائد مالی آمدن حاصل کی ہے، کے پی کے تعلیم کا بجٹ 440 ارب جو کل بجٹ کا 22 فیصد ہے جبکہ سکیورٹی بجٹ 180 ارب اور صحت کا 280 ارب روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے صرف اس سال صحت کارڈ پر 41 ارب خرچ کیے ہیں، 2019 سے ایم پی ایز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، صوبے میں 2022 سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہے، کورونا وبا کے دوران پیٹرول کی کٹوتی بحال نہیں کی گئی، کاروباری دوروں اور بیرون ملک علاج پر پابندی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا رواں سال کل بجٹ 2119 ارب ہے، کے پی حکومت ہیلی کاپٹر، جہاز مراعات اور سہولتوں کی استطاعت رکھتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں