منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کیا پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر ہوجائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے پر سوال اٹھایا اگر عالمی مارکیٹ میں تیل 120 ڈالر تک چلا گیا تو کیا حکومت 500 روپے فی لیٹر قیمت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی 45 فیصد غربت اور 21 سال کی بلند ترین بیروزگاری ہے، ایسے میں 55 روپے کا یکمشت اضافہ غریب عوام کے لیے مشکلات کا پہاڑ کھڑا کر دے گا۔

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اس وقت محض 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں تیل 120 ڈالر تک پہنچنے کے باوجود مقامی قیمت صرف 150 روپے فی لٹر تھی۔

مشیرِ خزانہ نے انکشاف کیا کہ حکومت پٹرول پر ٹیکس اور پی ڈی ایل کی مد میں فی لٹر 100 روپے سے زائد وصول کر رہی ہے۔

انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ "اگر عالمی مارکیٹ میں تیل دوبارہ 120 ڈالر تک چلا گیا تو کیا یہ حکومت قیمت 500 روپے فی لٹر تک لے جائے گی؟”

انہوں نے مزید کہا کہ نئی قیمتوں سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنے ٹیکس اور لیوی کی شرح کو برقرار رکھنے کو ترجیح دی ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں