اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دگنا تیل درآمد کیا گیا اور بھاری قیمت پر خریدا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نااہل حکومت سے قوم کا 120 ارب روپے کا نقصان اور قیمتوں کی شکل میں وصول کیا گیا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دگنا تیل درآمد کیا گیا اور بلند ترین قیمت پر خریدا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں سے 25 فیصد قیمتیں نیچے آگئی ہیں جو کم از کم ڈالر میں 500 ملین ڈالر بنتا ہے، اس سے روپے پر دباؤ آیا۔
نااہل حکومت سے قوم کا 120 ارب روپے کا نقصان اور قیمتوں کی شکل میں وصول کیا گیا۰ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دُگنا تیل درآمد کیا گیا اور بلند ترین قیمت پر خریدا گیا۰ وہاں سے 25 فیصد قیمتیں نیچے آگئی ہیں جو کم از کم ڈالر میں 500 ملین ڈالر بنتا ہے۰اس سے روپے پر دباؤ آیا
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) August 5, 2022