The news is by your side.

Advertisement

کراچی: مجلس وحدت مسلمین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ریلی

کراچی : مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ اور عزاداری کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے خلاف شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلستان جوہر میں امام بارگاہ زین العابدین کے چیف ٹرسٹی کی بیٹے سمیت شہادت اور کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ کی ٹارگٹ کلنگ پر مجلس وحدت مسلمین کے تحت شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شیعہ عالم دین،عزادارین حسین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے شیعہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے بازی کی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مختار امامی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ سیکیورٹی اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے، نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا لیکن اب بھی دہشت گرد کھلےعام گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی اداروں کو چاہیے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور شیعہ کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ،عزاداری صدیوں کا ورثہ ہے اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں