تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’’میرا 12 سال کا بیٹا رمیز راجا سے زیادہ کرکٹ جانتا ہے‘‘

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ایک بار پھر رمیز راجا پر برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا 12 سال کا بیٹا بھی رمیز راجا سے زیادہ کرکٹ جانتا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ رمیز راجا کی بطور کرکٹر عزت کرتا ہوں لیکن انہیں کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے، انہیں اپنے یوٹیوب چینل کے لیے مرچ مصالحے کی ضرورت ہے اسی لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے واضح کیا کہ جب پرفارمنس خراب ہوگی خود کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بائیو سیکیور ببل میں رہنے کی وجہ سے کھلاڑیوں میں ذہنی دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ تو ایک ماہ بعد ہوتی ہے پلیئرز کو اس سے قبل ہی بند ہوکر اس ماحول میں زندگی گزارنا پڑتی ہے، میں خود 5 ماہ سے اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پارہا، اچھی بات یہ ہے کہ ہم کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اس کے لیے قربانی بھی دینا پڑتی ہے کہ نارمل زندگی نہیں گزار سکتے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں بھی 14 روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا، انگلینڈ میں حالات مختلف تھے لیکن کیویز کے دیس میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ہم نارمل انداز میں گھوم پھر سکیں گے، امید ہے نیوزی لینڈ میں ٹیم اس بار بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیے جانے پر بابر اعظم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ان کی بیٹنگ مضبوط اور تکنیک شاندار ہے وہ میچ کی صورت حال کو خود پر حاوی نہیں کرتے، مجھے نہیں لگتا کہ کپتانی کے دباؤ سے اس کی کارکردگی متاثر ہوگی۔

Comments

- Advertisement -