تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’’میرے پیارے نوجوان بھائیوں‘‘ اردوان کا ولولہ انگیز ٹویٹ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ٹویٹ میں عوام کو ’’میرے پیارے نوجوان بھائیوں‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ترکیہ اپنے اہداف کی جانب رواں دواں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اب ٹیکنالوجی کی منصوبہ بندی، اس کی ترویج اور پیداوار کرنے والا ملک ہے اور آج ہم ایسے ترکیہ میں رہ رہے ہیں جہاں ہر قسم کی آرٹ کی تقریبات وسیع پیمانے پر منعقد کی جا سکتی ہیں۔

اپنے ٹویٹ کو صدر اردوان نے "میرے پیارے نوجوان بھائیو” کہہ کر شروع کیا اور مزید کہا کہ ترکیہ ایسا ملک بن چکا ہے جہاں بین الاقوامی تنظیموں کی میزبانی کی جا سکتی ہے اور یہاں کھیل، موسیقی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے امکانات بہت ہیں۔

ترک صدر نے 208 یونیورسٹیوں، 96 ٹیکنو پارکس، 316 ڈیزائن سینٹرز اور 1249 آر اینڈ ڈی سینٹرز کے ساتھ، اپنے اہداف کی جانب رواں دواں ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ٹیکنو فیسٹ کے ساتھ، جہاں 10 لاکھ سے زیادہ نوجوان مقابلہ کرتے ہیں، ہمارے پاس ایسے پلیٹ فارمز ہیں جہاں آپ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ کر تے ہوئے پوری دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہماری قومی ٹیکنالوجی ترقی کی بدولت ہم ایک ایسا ملک بن رہے ہیں جو نہ صرف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے بلکہ ڈیزائننگ کرنے، اسے ترقی دینے اور پیدا کرنے کی استعداد بھی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا جس کے باعث اب آئندہ اتوار 28 مئی کو رن آف مرحلے میں صدر کا انتخابات ہوگا۔ رجب طیب اردوان کو اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کمال قلیچ اردوغلو پر نفسیاتی اور عددی برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -