ممبئی: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ پاپا کی کئی فلمیں دیکھیں وہ ہی میرے پسندیدہ ہیرو ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سونا کشی نے کہا کہ شروع سے فلمیں دیکھنے کا شوق نہیں تھا اور نہ ہی کبھی یہ جنون سر پر سوار کیا تاہم پاپا کی بہت ساری فلمیں دیکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ پر نہیں ہوتی تاہم اگر فراغت ملے تو سونے کو اہمیت دیتے ہوئے اپنی نیند پوری کرتی ہوں اور اس دوران کچھ نہیں کرتی، ایسا ہفتے میں ایک بار ہی ہوتا ہے۔
پڑھیں: سوناکشی سنہا کا انتہائی دلچسپ انکشاف
سونا کشی کا کہنا تھا کہ جب موقع ملتا ہے تب رومانوی کردار ادا کرنا اچھا لگتا ہے تاہم بوس و کنار کے حوالے سے بنائی جانے والی فلموں کے ڈائریکٹر مجھ سے رابطہ ہی نہیں کرتے کیونکہ انہیں معلوم ہے مجھے ایسے کردار بالکل پسند نہیں، وہ اگر رابطہ کریں تو اسکرپٹ کے کئی حصے کاٹ دیتے ہیں۔
بھارتی فلم دبنگ سے مشہور ہونے والی سنہا کشی 2005 میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تاہم 2010 میں انہیں سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کرنے کا موقع ملا اور یہ اُن کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
سوناکشی اب تک سن آف سردار، راؤڈی راٹھور، دبنگ سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں، علاوہ ازیں شوبز انڈسٹری میں اداکارہ کو بطور ریپ سنگر بھی جانا جاتا ہے۔