تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

میری توجہ ٹرمپ پر نہیں مسائل پرہے،ہلیری کلنٹن

واشنگٹن : ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیداور ہلیری کلنٹن کا کہناہےکہ ان کی توجہ ڈونلڈ ٹرمپ پر نہیں بلکہ مسائل پر ہے۔

تفصیلات کےمطابق ہلیری کلنٹن نےانتخابی مہم کےدوران طیارے میں سوارصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ ٹرمپ میرےبارے میں کیا کہتے ہیں کیوں کہ میری تمام تر توجہ امریکی عوام کے مسائل پر مرکوزہے۔

امریکی شہر پٹسبرگ میں خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے امریکیوں سے متحد ہونے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کے امریکی عوام کو ایسے صدر کی ضرورت ہے جو ان کی پروا کرے،ان کی بات سنے اور میں ان کی صدر بننا چاہتی ہوں۔

ہلیری کلنٹن اس وقت امریکی سروے کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں لیکن گزشتہ چند دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فرق کو کم کر کے تقریباً چار فیصد پرلانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار سے جب ٹرمپ کےبارے میں سوال کیا گیا توان کا کہناتھاکہ میں یہ سب امریکی عوام پر چھوڑتی ہوں کے وہ میری اور ٹرمپ کی پیش کش میں سے کس کا انتخاب کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا الزامات لگانے والی خواتین کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

واضح رہےکہ گزشتہ روزامریکی ریاست ورجینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ الزامات لگانے والی خواتین جھوٹی اور میری مہم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ الیکشن کے بعد اُن پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔

 

Comments

- Advertisement -