وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پنڈوراپیپرز‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں اشرافیہ نے ٹیکس چوری، کرپشن سے ناجائزدولت بنائی، اشرافیہ نےناجائزدھن کومالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔
We welcome the Pandora Papers exposing the ill-gotten wealth of elites, accumulated through tax evasion & corruption & laundered out to financial "havens". The UN SG's Panel FACTI calculated a staggering $7 trillion in stolen assets parked in largely offshore tax havens.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹی کےمطابق تقریباً7ٹریلین ڈالرمحفوظ پناہ گاہوں میں رکھےگئے جس میں زیادہ تر آف شور کمپنیوں کے ذریعےمنتقل کیےگئے پنڈوراپیپرز میں اشرافیہ کی ناجائزدولت بےنقاب کردی ہے۔
ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نےہندوستان کی دولت لوٹی تھی ایسےہی حکمران طبقے نے اپنے ملکوں کی دولت لوٹی، غریب ملکوں کاپیسہ روکنےکیلئےامیرملک کچھ نہیں کرتے امیرملکوں کےپاس جو غریب ممالک کا پیسہ ہے واپس بھی نہیں کرتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 20سال کی جدوجہداسی یقین پرہےکہ کرپشن سےکئی ممالک غریب ہیں، غریب ممالک کے عوام پرپیسہ خرچ ہونے کے بجائےآف شور میں جاتاہے کرپشن کی وجہ سےغریب ملکوں کی کرنسی بےقدر ہو چکی ہے غربت کی وجہ سےغریب ممالک میں ہزاروں لوگ ناحق جان سےجاتےہیں۔
عالمی تحقیقاتی آئی سی آئی جے نے ایک بار پھر ٹیکس چھپانے کے لیے بنائی جانے والی کمپنیز اور مالکان کے نام کی تفصیلات جاری کردیں۔
آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔ پینڈورا پیپرز میں 700سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جبکہ یہ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے۔