بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

میرا دل اس مشکل وقت میں کشمیرکی عوام کے ساتھ ہے،آندرے کارسن

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے رکن آندرے کارسن کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی عائد پابندیاں کشمیریوں کے بنیادی حقوق چھین رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈیموکریٹ رکن کانگریس آندرے کارسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا دل اس مشکل وقت میں کشمیر کی عوام کے ساتھ ہے۔

آندرے کارسن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی عائد پابندیاں کشمیریوں کے بنیادی حقوق چھین رہی ہیں،مودی کی پابندیاں کرونا کے خلاف شہریوں کی حفاظت کو مشکل بنا رہی ہیں۔

امریکی کانگریس کے رکن نے اپنے پیغام میں مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر ناجائز پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو 8 ماہ سے چھاؤنی بنا رکھا ہے، ان 8 ماہ کے دوران بھارتی فوج کی بربریت سے 87 کشمیری شہید ہو چکے ہیں، بھارتی فوج کی جارحیت سے 956 کشمیری زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں