کراچی: پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں سب ٹیموں کے ساتھ ہوں مگر دل کراچی کنگز کے ساتھ ہے اور خواہش ہے کہ کراچی کنگز آگے بڑھے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ کراچی کا رہائشی ہوں اس لیے دل کراچی کنگز کے ہی ساتھ ہے، خواہش کے کہ کراچی کنگز کی ٹیم مزید کامیابی سمیٹے اور آگے بڑھے۔
پڑھیں: ’’ کراچی کنگز کےشیر چیمپین اور چیمپین ہی رہیں گے،سلمان اقبال ‘‘
انہوں نے کہا کہ ویسے تو سب ٹیموں کے ساتھ ہوں مگر کراچی کنگزنے سخت محنت کے بعد ایونٹ میں کم بیک کیا اور یہاں تک پہنچی جس کی بے حد خوشی ہے اور خواہش بھی یہی ہے کہ ٹیم کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے۔
مزید پڑھیں: ’’ پشاور زلمی اورکراچی کنگزکاٹاکراآج ہوگا ‘‘
پی ایس ایل میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آج شارجہ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔