اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

مائی کراچی نمائش سات اپریل سے ایکسپو سینٹرمیں ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بزنس میں گروپ کے چیئرمین اورکے سی سی آئی کے سابق صدر سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ تین روزہ مائی کراچی انٹرنیشل نمائش کا انعقاد ماہ اپریل میں کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا، نمائش کے افتتاح کے لیے وزیراعظم، صدر پاکستان، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مائی کراچی نمائش کے چئیرمین محمد ادریس بھی موجود تھے۔

سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ مائی کراچی نمائش سات سے نو اپریل تک جاری رہے گی، انہوں نے بتایا کہ رواں سال 280 مقامی کمپنیاں اورمتعدد غیرملکی کمپنیاں مائی کراچی نمائش میں اپنی مصنوعات کے اسٹالز لگا رہی ہیں، انڈونیشیا، ایران اور تھائی لینڈ نے پورے ہال کی بکنگ کرا ئی ہے۔

مائی کراچی نمائش کے چئیرمین محمد ادریس کا کہنا تھا کہ مائی کراچی نمائش میں ہر سال عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مائی کراچی نمائش کراچی کا بڑا ایونٹ ہے وزیراعظم اور صدر مملکت سے افتتاح کرنے کی درخواست کی ہے، امید ہے وہ شہر قائد کی رونقوں کو بحال کرنے کیلئے درخواست کو قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال 80 فیصد بہتر ہوئی ہے تاہم حکومت شہر قائد میں مکمل امن وامان کے لیے سخت اقدامات کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں