تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’’میرے بچے پی ایس ایل 6 کا ترانہ سن کر خوفزدہ ہوگئے‘‘

لاہور: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے لیے رواں سال بدترین ترانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ایس ایل کے ترانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل کا ترانہ ’گروو میرا‘‘ ریلیز کیا گیا تھا جسے نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے گایا تھا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر میرے بچے خوفزدہ ہوگئے تھے، تین دن ترانہ سنانے کے بعد میرے بچوں نے مجھ سے بات نہیں کی کہ آپ نے گانا کیوں سنایا۔

شعیب اختر ’گروو میرا‘‘ ترانے کی شاعری سمیت ایک بھی چیز ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے۔

انہوں نے ترانہ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گروو میرا کیا ہوتا ہے، اس کے لفظی معنی تو پتہ کرلیتے ہیں، پی سی بی کے سب لوگ نااہل ہیں، ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا، ڈرامے بازی کیوں کرتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل کے اس گانے کے خلاف کمپین جاری رکھوں گا، اتنا برا گانا ہے کہ اس سے بہتر گانا میں خود گا سکتا ہوں۔

آخر میں شعیب اختر نے پی سی بی کو کہا کہ آئندہ اگر آپ کو ان سے بہتر کوئی نہیں ملتا ہے تو پھر مجھ سے پی ایس ایل کا ترانہ گانے کو کہیں اس سے بہتر میں خود گا لوں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل 6 کا گانا ’گروو میرا‘ ریلیز کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -