تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

میری جان کو خطرہ ہے، مجھے ختم کرنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ، شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے مجھے ختم کرنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ریاست اور سیاست کو گندا کیا جا رہا ہے، میری زندگی کو ختم کرنے کیلئے 3 آدمیوں کو شامل کیاجا رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں القادر ٹرسٹ کے ایجنڈے کے وقت موجود نہ تھا شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی اسکے کسی ایجنڈے میں نہیں بیٹھا، اگر بیٹھا ہوتا تو ضرور نیب میں کل شہادت دیتا، جھوٹی گواہی دینے سےبہتر میں موت کو ترجیح دوں گا۔

سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم جگہوں پر لیکر جایا جا رہا ہے، رات70، 80 لوگ میرےایف 7کے گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکے گاڑیاں اور سامان بھی لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین ، قانون کی حکومت نہیں ہو گی تو پاکستان میں عام آدمی کیسے زندگی گزارے گا، میری ماں کے گھر کو توڑ دیا گیا، میری زندگی حرام کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس صاحب آپ نوٹس لیں، میں کبھی غلط کام میں ملوث نہیں ہوں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 16 وزارتوں میں ایک انچ ایک پیسے کی کرپشن ملے تو پیش ہونے کیلئے تیار ہوں، چیف جسٹس صاحب لوگ آسمان کے بعد آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، آپ نے بھی آئینی اور قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک قحط سالی میں چلاجائے گا اور مہنگائی بیروزگاری اقتصادی تباہی میں عام آدمی خودکشی کرے گا۔

Comments

- Advertisement -