تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

’تم میچ کھیلو گے‘ لبوشین کی والدہ کی پیشگوئی درست ہوگئی

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں مارنوس لبوشین کی والدہ کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 22 رنز بناسکی آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیٹر مارنس لبوشین نے 80 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

میچ سے قبل آسٹریلیا کے بیٹر مارنس لبوشین کی والدہ نے بیٹے سے کہا تھا کہ تم میچ کھیلو گے اور ان کی بات پوری ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں لبوشین ٹیم میں شامل نہیں تھے پر ماں ایلٹا گراؤنڈ پہنچیں اور بولیں کہ میرا دل کہتا ہے کہ تم میچ کھیلو گے۔

والدہ کی بات سن کر لبوشین ہنس دیے، آسٹریلیا نے بولنگ کی پھر بیٹنگ شروع ہوئی تو تب بھی ماں کا یہی خیال تھا کہ لبوشن تم کھیلو گے۔

ہوا کچھ یوں کہ کیمرون گرین کو گیند لگی اور کن کشن کے متبادل کے طور پر لبوشین بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور 80 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو میچ بھی جتوا دیا۔

لبوشین کی والدہ کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی جس پر بیٹر بولے میری ماں عظیم ہے۔

Comments

- Advertisement -