کوئٹہ: خان محمد مری نے اہلیہ اوربچوں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے الزام لگایا کہ میرے بیٹے کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خان محمد مری دھرنے میں پہنچے اور اہلیہ سمیت بچوں کی بازیابی کی تصدیق کردی۔
خان محمد مری کا کہنا تھا کہ دھرنے میں رکھی گئی دو لاشیں میرے بیٹوں کی ہیں جبکہ خاندان کے چھ افراد لیویزکی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
- Advertisement -
انھوں نے بھرپور تعاون پرآل پاکستان مری اتحاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الزام لگایا کہ میرے بیٹے کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے۔
خان محمد مری نے بتایا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کا ملازم تھا، نجی جیل سے فرار ہوا، ا میری فیملی قید رہی، سردار کی تین نجی جیلیں ہیں، نجی جیل میں بچے،خواتین اوربزرگ قید ہیں۔
انھوں نے لڑکی کی لاش سے متعلق کہا یہ بھی کسی کی بیٹی ہے۔