تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

فلسطینی لڑکی کی پراسرار موت، اہل خانہ کا جنات پرشبہ

یروشلم : فلسطین کے علاقے غرب اردن میں بیت لحم کے نواحی گاﺅں بیت ساحور میں حال ہی میں ایک 21 سالہ لڑکی کے پراسرار موت معما بنی ہوئی ہے، اسراءغریب نامی لڑکی کی موت کے بارے میں کئی قسم کی قیاس آرائیاں پائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیوٹی پارلر پرکام کرنے والی اکیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کی چند ہفتے پیشتر منگنی ہوئی تھی۔ حال ہی میں اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی تو اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔

اس خبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھی عوام میں سخت غم وغصے کی فضاءپیدا کی ہے اور شہریوں نے لڑکی کے مجرمانہ قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

لڑکی کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ اسراءاپنے گھر میں چہل قدمی کے دوران نیچے گرنے سے ہلاک ہوئی ، اس کے سات کچھ عرصے سے جنات کا سایہ تھا جواس کی موت کا باعث بنا ہے،پولیس نے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی ہے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاگئی گئی۔

ڈاکٹروں نے بھی اسراءغریب کے گھر کا دورہ کیا اور انہوں نے جدید آلات کی مدد سے وقوعے کی تحقیقات کی ہیں مگر پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری تحقیقات کی وجہ سے ڈاکٹروں کا موقف سامنےنہیں آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے گھر کا معائنہ کیا اور جس جگہ کے بارے میں اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسراءگری تھی وہاں اس کے طبعی انداز میں قدموں کی موجودگی کے نشانات ملے ہیں۔

Comments

- Advertisement -