اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

شیرخوار بچی کی پراسرار موت، والدین قتل کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست جارجیا میں شیر خوار بچی گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی، پولیس نے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں پیش آیا جہاں پولیس کو اطلاع دی گئی ہے کہ ایک گھر میں شیر خوار بچہ ہے جس کی حالت بہت خراب ہے، پولیس بچی کو لے کر قریبی اسپتال گئی تو وہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی پر تشدد ثابت ہوا ہے جس کے بعد اٹلانٹا پولیس کے یونٹ نے بچی کے والدین 23 سالہ زیون برڈ اور 20 سالہ دیسان ٹرنر کو بچی پر تشدد اور قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا اور انہیں فلٹن کاؤنٹ جیل میں رکھا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتاری کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دونوں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر گھر سے باہر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں